ایڈن برگ:۲۰؍مئی: (ایجنسی) پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف کو وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ آئی لینڈز بنا دیا گیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ بنائے جانے پر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ وہ یہ عہدہ سنبھالنے کے لئے اس لیے بھی کچھ زیادہ پرجوش ہیں
کیونکہ وہ پاکستانی بس کنڈیکٹر کے پوتے ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان بھی بس کنڈیکٹرکے بیٹے ہیں، ان کے والد نے بعد میں بس ڈرائیوری بھی شروع کر دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد اسکاٹش رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔